کراچی (عکس آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر283.55روپے ہو گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر30پیسے سستا ہو گیا.
جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 284روپے سے گھٹ کر283.70روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 285.50روپے سے بڑھ کر286روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 306روپے سے بڑھ کر308روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 348روپے سے بڑھ کر350روپے پر جا پہنچی ۔