ڈالر

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

کراچی(عکس آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.50روپے سے گھٹ کر175.35روپے اور قیمت فروخت175.70روپے سے گھٹ کر175.45روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 176.70روپے سے کم ہو کر176روپے اور قیمت فروخت177.20روپے سے کم ہو کر176.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے کم ہو کر201روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 238روپے اور قیمت فروخت240.50روپے پر بدستور مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں