مارکیٹ

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی

کراچی(عکس آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.70روپے سے گھٹ کر175.50روپے اور قیمت فروخت175.80روپے سے گھٹ کر175.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 177روپے سے کم ہو کر176.70روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے کم ہو کر177.20روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.30روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201.30روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت240روپے سے بڑھ کر240.50روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں