نارووال(عکس آن لائن)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ،
ایف اے،ایف ایس سی(پارٹ ٹو)کے پہلے سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان آج بروز بدھ 13ستمبر کو صبح دس بجے کیا جائے گا۔امیدوار اپنا رزلٹ متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ یا موبائل فون کے ذریعے سے بھی چیک کر سکیں گے۔