کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک میں دوران کاروبار روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا، ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہو گئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار ڈالر 282 روپے70 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکا بھا 11 پیسے کم ہوا تھا.
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے تھی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں پچیس پیسے کمی ہونے سے ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔