اسلام آبا د(عکس آن لائن) رہنما جمعیت علماءاسلام اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم درانی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ملک میں انصاف کیلئے امیر، غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق ختم ہو رہا ہے تو عدالتوں سے ایسے فیصلے آنا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز رہنما جمعیت علماءاسلام اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم درانی نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ملک کی بقاء اس میں ہے کہ عدلیہ مضبوط ہو اور جب تک پاکستان میں عدلیہ مضبوط نہیں ہوتی ہے تو باقی تمام ادارے بھی صحیح کام نہیں کریں گے ، اکرم درانی نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف کیلئے امیر، غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق ختم ہو رہا ہے تو ایسے فیصلے ضرور آنے چاہئیں۔