وفاقی وزیر خورشید شاہ

انصاف کا سب سے زیادہ پرچار کرنے والے نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں، سید خورشید احمد شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انصاف کا سب سے زیادہ پرچار کرنے والے نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہاکہ عمران خان نے عدالتوں سے غیر معمولی ریاعتیں لیکر اپنے انصافی بیانئے کی نفی کی۔

سید خورشید شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں سیاستدانوں پر غیر منصفانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈے آزمائے۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کے علمبردار نے انصاف کا سامنا کرنے میں بزدلی کا مظاہر کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہول سیل ضمانتیں لیکر خود کو اور انصاف کو بے توقیر کیا۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کے نام نہاد معمار کے قول و فعل کا تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں