ڈاکٹر ظفر مرزا

انسداد پولیو پروگرام کو سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ انسداد پولیو پروگرام کو سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویومیں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ بنا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہناز وزیرعلی، سینیٹرعائشہ رضا فاروق بھی کمیٹی میں شامل ہیں، ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کلیدی کردارادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو پروگرام کو سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں