انسداد سموگ

انسداد سموگ کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں صرف کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں

االہ آباد (نمائندہ عکس آن لائن )انسداد سموگ کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں صرف کی جائیں گی فضائی آلودگی سے بچاو کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے بتایا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد سموک پروگرام کے تحت قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے

بھٹہ مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی زیک زیک میں تبدیل کر کے چلائیں ورنہ سیل کر دیے جائیں گے کسان دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں کیونکہ اس سے سموگ پیدا ہوتا ہے جو کہ نا صرف انسانی صحت کیلئے مضر ہے بلکہ حادثات کا باعث بھی بن سکتا ہے

کوڑا کرکٹ، پرانے ٹائر اور پولی تھین شاپر وغیرہ مت جلائیں ورنہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی انسداد سموک کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں صرف کی جائیں گی فضائی آلودگی سے بچاو کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں