عمران خان

انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (عکس آن لائن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت آباد کیجج راجا جواد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

بابراعوان نے عمران خان کی طبی بنیادوں پرحاضری سیاستثنیٰ کی درخواست دائرکی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت بھی 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں