ثنا نواز

انسان قدر نہیں کرتا تو رب نعمتیں چھین لیتا ہے، ثنا نواز

لاہور (عکس آن لائن) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ثنا نواز نے رشتوں کی قدر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا نواز نے نجی چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے زندگی میں آنے والے اتار چڑھا کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی میں آنے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیئے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیئے، یہ ہمیں مزید مضبوط بنانے کے لئے آتی ہیں۔ اچھے اور برے وقت آتے اور جاتے ہیں لیکن اسے بہتر طریقے سے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب اس سے نعمت چھین لیتا ہے، پھر چاہے وہ نعمت رشتوں کی صورت میں ہو یا رزق کی، انسان کو رب کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکرگزار ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں