ماسکو(عکس آن لائن)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ روس ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہ مصر عالمی سطح پر ایک بااثر ملک بن چکا ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مصر کا یہ کردار قابل تعریف ہے۔
لاوروف نے روسی میڈیا سے کہا کہ قاہرہ فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مصری ذرائع نے انکشاف کیا کہ مصری اور امریکی حکام کے درمیان اس وقت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان بات چیت میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح امن قائم کیا جائے اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں نے امن مذاکرات کو تعطل کا شکار کردیا ہے۔