لاہور( عکس آن لائن ) حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کر کے دل کو جوسکون ملتاہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،میں اچھے کام کر کے اس کی تشہیر کرنا مناسب نہیں سمجھتی کیونکہ میرے نزدیک جو بھی اچھا کام کرنا ہے وہ صرف خدا کی خوشنودی کیلئے ہونا چاہیے ۔
ایک انٹرویو میں حمیرا ارشدنے کہا کہ بعض لوگ اچھا کام کر کے اپنی تشہیر کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسے میں درست نہیں سمجھتی۔ میرے نزدیک مخلوق خدا کی خدمت اور ان کی مدد کر نا سب سے بہترین عمل ہے اور میں نے اسی فلسفے کو اپنا رکھا ہے ۔ میں نے آج تک جوبھی اچھے کام کئے ہیں کبھی بھی اس کی تشہیر نہیں کی اور نہ مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے ۔