پی بی ایس

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں مئی 2020ء کے دوران 46.56 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 46.56 فیصد کمی

ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآمدات

کا حجم 9.11 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 17.05

ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران انجینئرنگ

مصنوعات کی قومی برآمدات میں 7.94 ملین ڈالر یعنی 46.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں