کویت سٹی (عکس آن لائن)کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السلیم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفی امیر کویت کو دے دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کویت نے اپنا استعفی دیا ۔موجودہ حکومت کو نئی مقننہ کے حلف لینے سے پہلے اپنا استعفی دینا ہوتا ہے۔
امیر کویت شیخ الاحمد الصباح اگر چاہیں گے تو شیخ محمد صباح السلیم کو دوبارہ وزیراعظم تعینات کریں گے یا پھر کسی دوسرے شخص کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔کویت کا نیا بننے والا وزیراعظم کابینہ کی تشکیل کرے گا۔