ریاض (عکس آن لائن) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلی فون پر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے رابطہ کیاہے ۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے امیر کویت کو ان کے اقتدار میں پہلی حکومت تشکیل پانے پر مبارک باد پیش کی۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان ممتاز سطح کے تعلقات کو بھی سراہا۔اس موقع پر امیر کویت نے مبارک باد دینے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو گراں قدر قرار دیا۔ امیر کویت نے دونوں برادر ملکوں کے بیچ تاریخی تعلقات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی تقریر “ایک ملک دونظام ” کی پالیسی پر عمل کے لئے مزید اعتماد اور طاقت کا باعث ہے، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مختلف شخصیات کی رائے
- امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
- شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
- غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے کے قریب نہیں، اسرائیلی ذرائع
- چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت