امیر مقام

امیر مقام کی عبوری قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی

پشاور(عکس آن لائن ) پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی عبوری قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی نیب ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلیے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ مزید دستاویزات جمع کرنا چاہتے ہیں مزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں