فواد چوہدری

امید ہے2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم رہے گی ، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ امید ہے2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم رہے گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امید ہے2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم رہے گی انہوںنے کہاکہ حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی ، ہمیںصوبوں کی طرف دھیان دینا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ 6ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے جودوسالوں میں اختتام تک پہنچیں ،نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں