بیجنگ (عکس آن لائن) 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس کے ترجمان لوؤ چھین جیئن نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے اور وژن پر عمل درآمد کرے گا
لوؤ چھین جیئن نے کہا کہ امریکی انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم اس پر کوئی موقف اختیار نہیں کرتے۔ پیر کے روز ان کا کہنا ہےکہ گزشتہ چند سالوں میں متعدد مشکلات کے باوجود چینی اور امریکی مقننہ نے مختلف ذرائع سے رابطے برقرار رکھے ہیں اور امریکی سینیٹ کے مجورٹی لیڈر سینیٹر شومر کا گزشتہ سال دونوں جماعتوں کے ارکان کانگریس کے ایک وفد کی قیادت میں دورہ چین ان میں سے ایک مثال ہے۔
اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کی مقننہ کو باہمی تفہیم کو بڑھانے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے مزید رابطے،گفتگو اور تبادلے جاری رکھنے چاہئیں۔