دفتر خارجہ

امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کریگی،دفتر خارجہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کریگی،بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے4معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے،پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار ملک اور آزاد افغانستان کا حامی ہے جو ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے،امریکا کیساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے، معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔

جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے9جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے،امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی۔ترجمان کے مطابق کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر بحث ہوگی جبکہ عالمی رہنما اور معاشی ادارے و این جی اوز کے نمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ امریکا کیساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے، معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے4معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار ملک اور آزاد افغانستان کا حامی ہے جو ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں