کامران اکمل

امید ہے اگلے میچ میں پاکستان ٹیم مضبوط کم بیک کرے گی، کامران اکمل

لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کا ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر کہا ہے کہ امید ہے اگلے میچ میں پاکستان ٹیم مضبوط کم بیک کرے گی۔کرکٹر کامران اکمل نے مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے پاکستانی ٹیم کے شکست کھانے پر کہا ہے کہ ٹیم پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے سخت محنت کی۔کامران اکمل نے کہا کہ فواد عالم، محمد رضوان اور فہیم اشرف کی کارکردگی اچھی رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں