اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلے دن سے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی حکومت کے پہلے دن سے ہی پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے دیئے گئے ریلیف ختم کرنے کے ساتھ روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں ہوشربہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہات میں پندرہ اورشہروں میں بارہ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ زمیندار کی فصل پانی کو ترس رہی ہے۔