اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور(ڈو مور)کا ایجنڈا، اپنے آپ کو این آر او دے کر نیب کو بند کرکے احتساب کے عمل سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے نام پر ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق واپس لینا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کے نام پر چوروں کا میلہ سجا لیا گیا ہے، امپورٹڈ حکومت نامنظور کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے
۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ترجیحات کا اندازہ کرے مہنگائی، ڈالر کی اڑان، اسٹاک ایکسچینج کی تباہی، معاشی عدم استحکام، آئینی بحران چھوڑ کر کرائم منسٹر شہبازشریف امور حکومت چھوڑ کر 2 روز سے کرپشن پر سزا یافتہ عدالتی بھگوڑے نواز شریف کے پاس لندن میں ہے۔