کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی لاہور ہوٹل سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ گرفتاری سے زیادہ اغوا کا کیس لگتا ہے، پنجاب پولیس کہتی ہے وہ نہیں جانتے حلیم کہاں ہے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ کوئی وارنٹ نہیں، پولیس وردی میں نہیں، امپورٹڈ حکومت نامنظور مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔