لاہور ( عکس آن لا ئن)صوبائی وزیر صحت وصدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے این اے130کی یوسی 72کا دورہ کیا۔اس موقع پر علی عامر،امان اللہ،عبدالغفورپپو،کامران و دیگرکارکنان موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی72کے گھرگھرجاکر صحت سہولت کارڈ سے متعلقہ آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔یوسی72میں اہل علاقہ وفاقی حکومت کی نااہلی پر سراپا احتجاج بن گئے۔یوسی72کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکو گھروں میں سوئی گیس نہ آنے کے باوجودزیادہ بل آنے پر شکایت بھی کی۔
صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ لیڈی سوشل موبلائزربھی موجودتھیں۔صوبائی وزیر صحت وصدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اتوارکو پوراپاکستان وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج تھا۔وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کے سارے ریکارڈتوڑڈالے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈورٹوڈورمہم کے دوران عمران خان کاپیغام گھر گھر جا کر پہنچا رہے ہیں۔ڈورٹوڈورمہم کے دوران عوام عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرزپر چلاناچاہتے ہیں۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق عظیم ملک بناناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کے حق پرڈاکہ ماراہے۔امپورٹڈحکومت نے پاکستانی قوم کے حقوق پرشب خون ماراہے۔عام انتخا بات میں عمران خان دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔