فرخ حبیب

امپورٹڈحکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر خود عیاشیاں کررہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر خود عیاشیاں کررہی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینہ میں عوام کی جیب سے 51 ارب روپے اضافی نکالنے جارہے ہیں۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے اور خود عیاشیاں کررہی ہے، فوری یہ اضافہ واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں