وزیر خارجہ وانگ ای

امر یکی اسپیکرنے آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے تائیوان کا دورہ کیا، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے حال ہی میں مشرقی ایشیا کے تعاون پر وزرائے خارجہ کے سلسلہ وار اجلاسوں میں شرکت کی، کمبوڈیا، بنگلہ دیش اور منگولیا کا دورہ کیا اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ اور نیپالی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کو انٹرویو ایک دیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
وانگ ای نے کہا کہ کووڈ۱۹ کی وبا کی پیچیدہ صورتحال ،معیشت پر کساد بازاری کے دباؤ، سرد جنگ کی ذہنیت اور مختلف گروپوں کے مابین صف آرائی کے رجحان جیسے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین اور آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے نوم پنہ میں جمع ہو کر امن، ترقی اور استحکام کی آواز بلند کی ، بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے پختہ عزم ظاہر کیا۔ میٹنگ کا سب سے بڑا نتیجہ چین-آسیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ایکشن پلان تھا، جس نے اگلے مرحلے میں تعاون کی سمت متعین کی۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع تزویراتی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل فروغ دینا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ضروری ہے۔

جنوبی بحیرۂ چین سے وابسطہ فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ پر دستخط کی 20ویں سالگرہ کے حوالے سے وانگ ای نے کہا: اعلامیے نےجنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے، جہاز رانی کی آزادی اور حفاظت کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، چین-آسیان سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھایا گیا، اور سمندر سے متعلق بات چیت اور تعاون کو فروغ دیا گیا ، چین اور آسیان ممالک جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پوری صلاحیت ،اعتماد اور دانش کے مالک ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے حالیہ دورہ تائیوان کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ پیلوسی نے سیاسی اشتعال انگیزی شروع کرنے اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے تائیوان کا دورہ کیا۔ اس بارے میں ہم نے تمام فریقین کے سامنے بروقت حقائق اور موقف واضح کیے ہیں، غیر معقول الزامات کا بھرپور جواب دیا ہے، قومی اقتدار اعلیٰ اور جائز حقوق اور مفادات کا پرعزم طریقے سے تحفظ کیا ہے۔ پیلوسی کے اقدامات انتہائی ناگوار نوعیت کے ہیں، ایک چین کے اصول،چین کے اقتدار اعلیٰ اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ تائیوان کے معاملے پر امریکہ کی غداری اور جان بوجھ کر اشتعال انگیزی امریکہ کی قومی ساکھ کو مزید دیوالیہ کر سکتی ہے۔ 1.4 بلین سے زیادہ چینی عوام کے خلاف لڑائی کبھی اچھی طرح ختم نہیں ہوگی۔

چینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ وائٹ پیپر “نئے عہد میں تائیوان کے امور اور چین کا دوبارہ اتحاد” میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ہم تاریخ میں کسی بھی وقت کے مقابلے مادر وطن کے مکمل اتحاد کے ہدف کو حاصل کرنے کے زیادہ قریب، زیادہ پر اعتماد اور قابل ہیں۔ ہم دوسرے ممالک کے دوستوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں جو امن کو پسند کرتے ہیں اور ایک چین کے اصول ،اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حفاظت اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے انصاف کو برقرار رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ جناب وانگ ای نے چین اور کمبوڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچہتر ویں سالگرہ، بنگلہ دیش اور منگولیا ، ،جنوبی اور نیپال کے ساتھ چین کے تعلقات سمیت امور پر بھی نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں