برنی سینڈرز

امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری روک دینی چاہیے،برنی سینڈرز

واشنگٹن(عکس آن لائن )غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر اخلاقی فوجی آپریشن کے باعث امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیے،

انہوں نے کہا کہ امریکیوں سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ امریکی بموں، گولوں اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جا رہی ہے،برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اب بس ہوگیا، کانگریس کو فنڈنگ روک دینی چاہیے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے،

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کو مزید 10بلین ڈالر امداد دینا چاہتے ہیں تاہم برنی سینڈرز نے ان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس سے ایسی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم برنی سینڈرز کو خود بھی اپنے اتحادیوں کی جانب سے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں