مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)دنیا بھر میں جانے مانے امریکی ڈرونز بھی غزہ میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔ اس سے پہلے برطانیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں کو غزہ پر اڑانیں بھرنے کے لیے بھیج رکھا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کا کردار تلاش اور نگرانی کا ہو گا تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی غزہ میں تلاش اور نگرانی کر سکیں۔
پینٹاگون کے مطابق امریکہ کے فوجی ڈرونز پھر سے غزہ پر اپنی پروازیں شروع کر رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ امریکی ڈرونز پہلے سے غزہ میں بروئے کار تھے لیکن پچھلے ہفتے جنگ بندی کے دنوں میں امریکی ڈرونز بھی روک دیے گئے تھے۔پینٹاگون کی ترجمان لیزا لارنس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ڈرونز طیارے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کی مدد کریں گے۔
ہماری طرف سے اسرائیل کو مشاورت اور معاونت دی جائے گی جب اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششوں میں مصروف ہو گا۔