رباط(عکس آن لائن)امریکی و اسرائیلی اہلکاروں پر مشتمل ایک وفد مراکش کے دورے پر رباط پہنچ گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطی امور کے مشیر جیرڈ کشنر اور اسرائیلی قومی سکیورٹی کے مشیر میر بن شبات اس وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ دونوں اہلکار مراکش میں شاہ محمد سے ملاقات کریں گے۔ شمالی افریقی ملک مراکش حالیہ دنوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والی تازہ ترین ریاست ہے۔ امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے بعد کسی اسرائیلی وفد کا یہ مراکش کا اولین دورہ ہے، جس کا اعلان پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں کیا۔
