ماسکو(عکس آن لائن)امریکی مخالفت کے باوجود روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو حکومت نے امریکا کے تحفظات نظر انداز کرکے روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شرع کروا دیا ہے۔روس اور جرمنی کے اس مشترکہ منصوبے کو نارڈ اسٹریم ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا روا کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے جیو پولٹکل مفادات کی خاطر اس منصوبے کی مخالفت کررہا ہے۔ترجمان کے مطابق امریکا کو دنیا کے خود مختار ملکوں کے حقوق اور قومی مفادات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم ٹو کی مخالفت یورپی یونین کی خودمختاری کے بھی خلاف ہے، جرمنی مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ منصوبہ اس کے قومی مفادات کیلئے اہم ہے۔خیال رہے کہ اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے بحیرہ بالٹک کے راستے پر کام جاری ہے۔ روس پر امریکا کی پابندیوں کے باعث روس جرمن گیس پائپ لائن پر کام وقت پر شروع نہیں ہوسکا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ