واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق کانگریس کے دونوں ایوانوں کی پاس کردہ قرارداد ویٹو کر دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوج کا استعمال روکنے سے متعلق امریکی ڈیموکریٹس کی متعاف کردہ یہ قرارداد باعث توہین اور قانون و حقائق کے منافی ہے جسے ریپبلکن پارٹی کی تقسیم کے ذریعے رواں سال 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں جیت کی حکمت عملی کے تحت پیش کیا گیا۔
قرارداد کی حمایت کرنے پر امریکی صدر نے اپنی ہی جماعت ریپبلکن پارٹی کے ارکان پر شدید تنقید کتےء ہوئے کہا کہ چند اراکین ڈیموکریٹک پارٹی کے پہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ صدر ٹرمپ کہا کہ قرارداد میں امریکا کے دفاع سے متعلق مجھے حاصل آئینی اختیارات کی غلط تشریح کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ قرارداد مارچ میں ایوان نمائندگان اور اپریل میں سینیٹ کے اراکین نے پاس کی۔