خامنہ ای

امریکی صدارتی انتخابات،پومپیو اور خامنہ ای کے بیچ ٹویٹر پر بیانات کی جنگ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا میں ایک طرف جو بائیڈن کی جیت کے اعلان کے ساتھ صدارتی انتخابات کا مرحلہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے جب کہ دوسری جانب ٹویٹر کے میدان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے درمیان الفاظ کے ذریعے معرکہ آرائی دیکھی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے اعلی ترین منصب پر فائز رہبر اعلی نے امریکا میں لبرل ڈیموکریسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں آزادی کے مفقود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ وہاں ہونے والے انتخابات محض ایک مذاق ہیں۔

اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں مائیک پومپیو نے علی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں امیدواروں کو بے دخل کرنے کے بعد آپ کے انتخابات ایک مذاق رہ جاتا ہے۔پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی پر عوام کا مال لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے عوام بھوک سے بلبلا رہے ہیں کیوں کہ آپ لوگ اپنے بدعنوان نظام کے تحفظ کی خاطر اپنے ایجنٹوں اور پروکسی جنگوں پر کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں