صحافی سنتھیا ڈی رچی

امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف قذف سے متعلق کیس کی گیارہ اگست تک ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ کورٹ نے امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف قذف سے متعلق کیس کی گیارہ اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے کی۔

سنتھیا ڈی رچی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ سنتھیا ڈی رچی کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ وکیل امریکی خاتون نے کہاکہ عدالت درخواست کو مسترد کرے،اس سے متعلقہ کیس پہلے ہی ایف آئی اے اور پی ٹی اے میں زیر سماعت ہے۔ وکیل رحمن ملک نے کہاکہ عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو متنازعہ بیان سے منع کیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود سنتھیا ڈی رچی ٹویٹ کررہی ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی۔یاد رمہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف متنازعہ بیان پر مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں