انٹرنیشنل (عکس آن لائن ) امریکی جریدے فوربز کی جاری کردہ امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر ایمیزون کے سی ای او جیف بزوز ہیں ، 2020 میں جن کے مجموعی اثاثوں کاتخمینہ 179 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔111 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور 85 ارب ڈالر کے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ امیرترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔
دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان انجینیئر ہیں۔ وہ 16 برس کی عمر میں امریکا گئے اور اس وقت ان کے پاس 500 ڈالر اور جہاز کے ٹکٹ کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ 1980 میں انہوں نے گاڑیوں کے پرزوں کی کمپنی فلیکس این گیٹ اپنے پرانے مالک سے خریدی۔ 7اعشاریہ 8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ اس فہرست میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔ ان کا ڈیزائن کیا گیا ایک پیس کا ٹرک بمپر ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ بنا۔
رواں سال ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلان مسک کی دولت میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کی درجہ بندی کے مقابلے میں ان کی دولت 242 فی صد اضافہ ہوا اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 520 فیصد اضافے سے ایلان مسک کی دولت میں 48 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اثاثوں کی مجموعی مالیت 68 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
2019 کے مقابلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دولت مندی کے اعتبار سے 16 درجے نیچے آگئے ہیں۔ ان کے اثاثوں میں گزشتہ برس تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔