طیب اردگان

امریکی انخلاء کے بعد ترک فوج افغانستان میں رہے گی،طیب اردگان

استنبول(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن سے پہلی مرتبہ دوبدو ملاقات سے ایک روز قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ترکی ‘واحد قابل اعتماد’ ملک ہے جو افغانستان میں استحکام لاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر نے امریکا کو اشارہ دیا کہ وہ اپنے نیٹو اتحادی پر انحصار کرسکتا ہے۔طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ وہ برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جوبائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات میں اس معاملے پر بات کریں گے۔برسلز روانگی سے قبل استنبول ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکا افغانستان چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے اور جب وہ کابل کو خیر باد کہہ دیں گے اور وہاں پر استحکام کو برقرار رکھنے کا واحد قابل اعتماد ملک ترکی ہے۔

طیب اردگان نے بتایا کہ ترک عہدیداروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں انقرہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔انہوں نے منصوبوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ترک صدر نے کہا کہ امریکا خوش ہے اور اب ہم ان کے ساتھ افغانستان کے عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایک ترک عہدیدار نے تصدیق کی کہ مغربی طاقتیں کابل ایئر پورٹ کی حفاطت کے لیے ترکی کے وہاں رہنے پر راضی ہے۔لیکن عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر کوئی مدد نہیں دیتا ہے تو ترکی کیوں کوشش کرے گا اس لیے ان امور کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں