واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی ارکان پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے لگے، الہان عمر نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت کو اپنے بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا،کانگریس وومن ہیلے اسٹیونس نے بھی کسان مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔الہان عمر نے سوشل میڈیا اکائونٹ سے کسان مظاہرین کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو اپنے بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا،معلومات کے آزاد بہائو کی اجازت دینا ، انٹرنیٹ تک رسائی بحال کرنااور مظاہروں کی کوریج کے لئے زیر حراست تمام صحافیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ایک اور رکن پارلیمنٹ ہیلے اسٹیونس نے کہا ہے کہ انہیں پرامن کسان مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور