امریکہ

امریکہ کی چین کے جارحانہ فوجی رویے پر تنقید

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ نے کو چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کا رویہ بڑھتی ہوئی فوجی جارحیت کا نمونہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کسی کو چوٹ پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔ ان غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ مداخلتوں کے ساتھ یہی تشویش لاحق ہے۔ہفتے کے آخر میں ایک چینی جنگی بحری جہاز نے بین الاقوامی پانیوں میں امریکی بحری جہاز ڈسٹرائر کا راستہ قطع کیا تھا۔

اسی طرح دو ہفتے قبل ایک چینی لڑاکا پائلٹ نے امریکی فضائیہ کے طیارے کے قریب سے پرواز کی تھی ۔ دونوں واقعات کو ریکارڈ کیا گیا اور امریکہ کی طرف سے ان کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔جان کربی نے کہا کہ واشنگٹن چین کی اس بڑھتی ہوئی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ہند بحرالکاہل میں امریکی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں، ہم وہیں رہنے جا رہے ہیں جہاں ہماری حقیقی ضرورتیں موجود ہیں۔ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکتوں کو مضبوط کرنا اور انہیں طاقتور بنانا جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں