کورونا ویکسین

امریکہ کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے کورونا وباءکے خلاف تیار کرنے والی ویکسین کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو خط لکھا تھا کہ جس میں انہوں نے کورونا کی ویکسین کی فراہمی کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم امریکی حکام کی جانب سے جوابی خط میں کہاگیا ہے کہ اس وقت کورونا وباءسے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے اور یہاں پر ویکسین کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، حکام نے مزید لکھا کہ فی الحال ہم اپنی ضرورت کو پورا کریں گے اس لئے ویکسین پاکستان کو فراہم کرنے کیلئے معذرت خواہاں ہیں ۔زرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی کمپنی کے جوابی خط ردعمل سے آگاہ کر دیا ہے ۔ دفتر خارجہ نے بھی وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مشن کی جانب سے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں