امداد کا اعلان

امریکہ کی طرف سے یوکرین کے لیے نئی امداد کا اعلان

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکہ ڈونباس میں لڑائی کے لیے یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیار فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ٹیلیفونک بات چیت میں کیا۔

بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں امریکہ کیف کی قیادت کے ساتھ مزید تعاون کا وعدہ کرتا ہے۔ ہتھیاروں کی امداد کے علاوہ امریکہ 225 ملین ڈالر کی اضافی رقم کے ساتھ یوکرین کو انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ کیف کو پانچ اعشاریہ چھ بلین ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فراہم کر چکا ہے۔امریکا کی طرف سے کیف کو بارہا مزید امداد کا یقین دلایا جاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں