ایرانی ڈرون

امریکہ کی ایرانی ڈرون کمپنی سے وابستہ افراد پر پابندیاں عائد

واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ڈرون بنانے والی ایران کی پیراوار پارس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر یہ کہتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں کہ روس یوکرین میں اہم انفراسٹرکچر پر حملہ کرنے کے لیے ایرانی ڈرون کا استعمال کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے پیرا پارس کے آٹھ سینئر ایگزیکٹوز کو پابندیوں کا ہدف بنایا ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین نے اس سے قبل بھی ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے ڈرون بنانے والی کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ محکمہ خزانہ کے اعلی پابندیوں کے اہلکار برائن نیلسن نے بتایا ہے کہ ایرانی ادارے ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے لیے ڈرون تیار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایران وسیع طور پر یوکرین میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے روسی جنگی کارروائیوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں