بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ امریکی سیاست دان اپنی مرضی سے جھوٹ بول سکتے ہیں لیکن عام لوگ امریکی غلط معلومات کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔ جیسے عراق اور شام میں۔
امریکی حکومت جتنا زیادہ جھوٹ بولتی ہے، اتنا ہی اس کی ساکھ خراب ہوتی ہے ۔ امریکہ کو جو کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ وہ جھوٹی معلومات کو پھیلانا بند کرے، اور “جھوٹ کی سلطنت” پر مزید فخر نہ کرے۔
بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں
کہا ہے کہ “جھوٹی معلوماتی کمیٹی” سے شکوک و شبہات پیدا ہونا قرین قیاس نہیں، کیونکہ امریکہ خود غلط معلومات پھیلانے والا ہے۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل امریکی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی سے وابستہ “جھوٹی معلوماتی کمیٹی” صرف 21 دن پہلے قائم کی گئی تھی، سخت شکوک و شبہات کے باعث اسے اپنا کام روکنے پر مجبور کیا گیا تھا، اور اس کمیٹی کے پہلے سربراہ مستعفی ہونے پر مجبور ہوئے۔