چینی وزارت خارجہ

امریکہ چین کو اپنا سب سے اہم حریف اور سیاسی چیلنج سمجھتا ہے چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان وانگ وین بین نے امریکی وزیرخارجہ کے دورہ چین کے حوالے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل انڈو پیسیفک کوآرڈینیٹر کیمبل اور امریکی وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے امور ایشیا و بحرالکاہل کونڈا کے بیانات پر رد عمل میں کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کئی بار کہ چکے ہیں کہ چین اور امریکہ کے تعلقات زیرو سم گیم کے تعلقات نہیں ہونے چاہییں ۔فریقین کو درست رویے سے ایک دوسرے کی داخلی و خارجہ پالیسی اور حکمت عملی کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ کامیابی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو درست سمت تک لانا ہو گا اور یہ نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفادات سے تعلق رکتھا ہے بلکہ عالمی برادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ چین کو اپنا سب سے اہم حریف اور سب سے اہم جغرافیائی سیاسی چیلنج سمجھتا ہے جو اس کی غلط فہمی ہے۔معاشی و تجارتی شعبے میں چین اور امریکہ کے درمیان مقابلے کے نعرے کو بلند کرتے ہوئے چین کو اس کی ترقی کے جائز حق سے محروم نہیں کرنا چاہیئے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھا تے ہوئے تاریخ و ثقافت، سماجی نظام اور ترقیاتی طریقے کار میں موجود فرق اور ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام کرنا چاہیے۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہےاور پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنے ، چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور چین پر پابندیاں عائد کر نا بند کرے اور چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر واپس لانے کی کوشش کرے۔

امریکی وزیرخارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے وانگ وین بین نے کہا کہ دورے کے دوران فریقین باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر امریکہ کو اپنے مفادات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے موقف اور تشویش سے آگاہ کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں