بیجنگ (عکس آن لائن)جولائی میں چین کے نائب وزیر اعظم اور چین -امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چینی رہنما حہ لی فنگ اور امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے درمیان بیجنگ مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق ،چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس 24 اکتوبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خزانہ نے کی ۔
فریقین نے دونوں ممالک اور دنیا کی میکرو اکنامک صورتحال و پالیسیز ، دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر تفصیلی، واضح اور تعمیری بات چیت کی۔ چین نے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور طے پایا کہ دونوں ممالک روابط برقرار رکھیں گے۔