اقوا م متحدہ(عکس آن لائن) چین کے نمائندے نے حال ہی میں صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو مکالمے میں بات کرتے ہوئے امریکہ میں صوابدیدی حراست کے دیرینہ مسئلے کی شدید مذمت کی۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 51 واں اجلاس جنیوا میں جاری ہے۔
چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ نے 2021 میں 1.7 ملین سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لیا جن میں سے 80 فیصد تارکین وطن کو نجی حراستی مراکز میں رکھا گیا ، جن میں 45,000 بچے بھی شامل ہیں۔ نجی حراستی مراکز کے حالات افسوسناک ہیں، نظربندوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہت نقصان پہنچا ہے، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کثرت سے ہوئی ہیں۔ مزید برآں، 20 سالوں سے، امریکہ نے بغیر کسی مقدمے کے گوانتاناموبے میں لوگوں کو من مانی طور پر حراست میں رکھا ہے۔
چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے مسائل کا خود سامنا کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی اپنی من مانی حراست اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو روکے۔