چین

امریکہ نے سنکیانگ سے متعلق حقائق پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نےکہا ہے کہ امریکہ نے سنکیانگ سے متعلق حقائق پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور کانوں سے بہرا ہو چکا ہے۔امریکہ صرف ایسے جھوٹ اور افواہوں کو دہراتا رہتا ہے جن کا مقصد چین پر حملہ آور ہونا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے یومیہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے حالیہ دورہ چین کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے نامناسب ریمارکس کا جواب دیا۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے چینی حکومت کی دعوت پر 23 سے 28 مئی تک چین کا دورہ کیا۔

اس دوران ہائی کمشنر بیچلیٹ نے گوانگ جو اور سنکیانگ کا دورہ کیا۔عام لوگوں سے تبادلہ خیال اور فیلڈ وزٹس کی صورت میں انہوں نے چین کے انسانی حقوق کی ترقی کے راستے کے بارے میں جانا اور ذاتی طور پر ایک محفوظ اور مستحکم معاشرے کا تجربہ کیا۔انہوں نے ایک حقیقی ترقی کرتا سنکیانگ دیکھا جہاں لوگ سکون اور اطمینان سے رہتے اور کام کرتے ہیں۔ترجمان نے نشاندہی کی کہ حقائق اور سچائی کے سامنے، سنکیانگ سے متعلق تمام جھوٹ اور افواہیں خود کو شکست دینے کے مترادف ہیں۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں