مظاہرین

امریکہ میں پُرامن احتجاج کے حق کا لازمی تحفظ کیا جائے، اقوام متحدہ

جنیوا(عکس آن لائن) اقوام متحدہ نے امریکہ میں مظاہرین اور میڈیا کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنبیہ

کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم افسران کی تعیناتی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات میں اضافہ

ہو گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ میں وفاقی فورسز اور نسل پرستی

اور پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے حوالے سے

ایک سوال پر اقوام متحدہ کی ایک ترجمان نے کہا کہ ‘پرامن احتجاج کے حق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق آفس کی ترجمان الزبتھ تھروسل نے جنیوا میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا

کہ ‘امریکی شہروں جیسا کہ پورٹ لینڈ میں ہونے والے پرامن مظاہروں کو لازمی جاری رہنے دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ‘لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق ہونا چاہیے اور صحافیوں کو اس طرح کے ایونٹس کی کوریج

کی اجازت ہونی چاہیے اور انہیں من مانی گرفتاری اور نظربندی کا ڈر نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں