نیویارک (عکس آن لائن) امریکہ میں بلیک فرائیڈے کے موقع پر 7.4 ارب ڈالر کی آن لائن سیل ہوئی جو ایک ریکارڈہے، سب سے زیادہ سمارٹ فونز کی خریداری کی گئی۔انڈسٹری امور سے متعلق تنظیم اڈاب اینالسٹک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں حالیہ بلیک فرائیڈے پر آن لائن خریداری گزشتہ بلیک فرائیڈے کے مقابلے میں 19.6 فیصد زیادہ اور ملک میں کسی ایونٹ پر ہونے والی دوسری سب سے بڑی آن لائن خریداری ہے۔
امریکہ میں اس سے قبل سائیبر ڈے کے موقع پر 7.9 ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کی گئی تھی۔یہ اعداد و شمار ملک کے 100 سب سے بڑے آن لائن ریٹیلرز میں سے 80 کی بلیک ڈے کے موقع پر ہونے والی سیل رپورٹس پر مشتمل ہیں۔سب سے زیادہ خریداری سمارٹ فونز کی ہوئی جو کل خریداری کا 39 فیصد اور گزشتہ بلیک فرائیڈے پر سمارٹ فون کی خریداری کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔