چینی وزیر خا رجہ

امریکہ سمیت چند  ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے معاملات میں ساز باز انتہائی غیر مقبول ہو رہی ہے،  چینی وزیر خا رجہ

نیو یا رک (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ  جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں، امریکہ سمیت چند  ممالک نےسنکیانگ سے متعلقہ مسائل کو استعمال کرتے ہوئے چین کی انسانی حقوق کی صورتحال پر حملہ کیا اور اسے بدنام کیا ہے۔ مسلم ممالک سمیت 100 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کی طرف سے چین کے موقف کی واضح حمایت اس بات کو پوری طرح سے ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ جیسے چند ممالک کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے۔

وانگ ای نے نشاندہی کی کہ امریکہ کو مسلمانوں کے انسانی حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو وہ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں جنگوں کو بھڑکاتا یا اس کی حمایت کیوں کرتا رہتا ہے جس سے بڑی تعداد میں بے گناہ مسلمانوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں؟عرب عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی پر امریکہ کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے اور فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کیوں نہیں کرتا؟ غزہ سے مستقل جنگ بندی اور فوج کے جامع انخلا کے لیے اپنا کردار ادا کیوں نہیں کرتا؟ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں چین کی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ حقائق کے سامنے کوئی بھی افواہ یا جھوٹ خود کو شکست ہی دے گا، اور چین کے خلاف کوئی بدنامی کی کوشش اور بہتان کامیاب نہیں ہوگا