چینی وزارت خارجہ

امریکہ اور برطانیہ کے آزاد میڈیا کے بیانات بالکل جھوٹ اور منافقت ہے، وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ وکی لیکس نے افغانستان اور عراق میں امریکہ کی شروع کردہ جنگوں کے بارے میں متعدد معلومات اور سی آئی اے کی جانب سے سائبر ہیکنگ کی حقیقت کو بے نقاب کیا تھا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ اسانج کیس اس بات کا عکاس ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے آزاد میڈیا کے بیانات بالکل جھوٹ اور منافقت ہے۔

دوسرے ممالک کو بے نقاب کرنے والوں کو تو ہیرو سمجھا جاتا ہے جبکہ خود اپنے ملک میں ایسے افراد کو مجرم سمجھا جاتا ہے۔ دوسرے ممالک میں میڈیا احتساب کو سیاسی ظلم قرار دیا جاتا ہے جبکہ اپنے ملک میں اسے قانون کا نفاذ کہا جاتا ہے۔

اسانج کے انسانی حقوق اور ان کا مستقبل ساری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔امید ہے کہ انصاف کو برقرار رکھا جائے گا اور بالادستی اور اپنی من مانی کے مطابق کام نہیں کیا جائے گا۔وا ضح رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں